اسلام آباد (عاصم جاوید) ڈگری کے معاملے پر عہدے سے ہٹائے گئے سابق جج طارق محمود جہانگیری نے بطور جج گھر کیلئے لئے گئے قرض کی باقی ماندہ تین کروڑ روپے کی رقم واپس کر دی۔ ذرائع کے مطابق طارق محمود جہانگیری نے بطور جج گھر بنانے کیلئے ہاؤس بلڈنگ فنانس سے قرض لیا تھا جو اقساط کی صورت میں ماہانہ تنخواہ سے منہا کیا جاتا تھا۔ چند اقساط کی کٹوتی کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے کے وقت ان کے ذمے تقریبا تین کروڑ روپے بقایا تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے طارق محمود جانگیری کو قرض کی باقی رقم ادا کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے گزشتہ روز واپس کر دی ہے۔ اس حوالے سے طارق محمود جہانگیری سے رابطہ کیا گیا تاہم مصروفیت کے باعث وہ دستیاب نہیں ہو سکے۔