• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کا چین کا دورہ اہم ہے، سابق سفراء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سفراء ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور آصف درانی نے کہا ہے کہ عباس عراقچی کا چین کا دورہ اہم ہے، ایک نیانظام سامنے آنے کے امکانات ہیں جس میں چین اور روس کا کردار بھی بہت اہم ہوگا۔ اگلے 48گھنٹوں میں امریکہ و ایران ڈیل ہونے سے متعلق محتاط رہنا چاہئے چونکہ یہ بات فی الوقت امریکہ کی طرف سے ہو رہی ہے ۔ دونوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے میزبان حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو یقین ہے کہ امریکہ اور ایران جلد معاہدے کے قریب پہنچ جائیں گے جبکہ صدر ٹرمپ کے بیانات میں تبدیلی کے باوجود آج نسبتاً مثبت اشارے ملے ہیں۔ سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فی الوقت محتاط رہنے کی ضرورت ہے چونکہ ڈیل کی بات امریکہ کی طرف سے کہی گئی جبکہ ایران ابھی معاملات کو دیکھ رہا ہے۔ تاہم جس ڈرافٹ پر بات چیت چل رہی ہے اس میں موجود چودہ نکات ایران نے دئیے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں عباس عراقچی کا چین کا دورہ اہم ہے اور ایران یہی چاہتا ہے جو بھی معاملات طے پائیں اس کو سیکیورٹی کونسل تصدیق کرے اور یقینا چین اور روس کا کلیدی کردار ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید