اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین نیب کے وژن کے مطابق نیب کے زیرِ اہتمام جدید خریداری (پرکیورمنٹ)، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار طرزِ حکومت پر تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ، دو روزہ خصوصی تربیتی کورس 5 اور 6 مئی کو اسلام آباد میںمنعقد ہوا۔ اس پروگرام کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پاکا) غلام صفدر شاہ نے کیا، جنہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کی کوششوں کا مقصد سرکاری شعبوں میں شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہے۔ اس کورس کا مقصد الیکٹرانک نظام اور اخلاقی معیار اپنا کر ادارے میں احتساب اور دیانتداری کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔اس تربیت میں پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے چار ماہرین مینیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی، جناب رضوان محمود، ڈاکٹر ایم اسلم وسیم اور ڈاکٹر شجاع الرحمان نے شرکت کی۔