کراچی (نیوز ڈیسک) عرب امارات کا برازیل کے سی 390جدید فوجی طیارے خریدنے کا بڑا معاہدہ، ابتدائی طور پر 10طیارے حاصل، مزید 10کی گنجائش برقرار، مشرق وسطیٰ میں اس طیارے کی پہلی بڑی فروخت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے برازیل میں تیار کیے جانے والے جدید فوجی ٹرانسپورٹ طیارے سی-390کی خریداری کا بڑا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر 10 طیارے حاصل کیے جائیں گے جبکہ مستقبل میں مزید 10 طیارے خریدنے کا امکان بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اس طیارے کی مشرق وسطیٰ میں پہلی بڑی فروخت قرار دیا جا رہا ہے۔