اسلام آباد ( طاہر خلیل ) آسٹریلین رائل ملٹری کالج (RMC)، ڈنٹرون نے 5 مئی 2026 کو کینبرا کے RMC Duntroon میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پاکستانی آرمی کیڈٹ سردار ارحم عباس (PMA 152 لانگ کورس) کو "مجموعی طور پر بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ" قرار دیا،یہ 14 واں موقع ہے جب پاکستانی فوج کے کیڈٹ کو مجموعی طور پر بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ قرار دیا گیا، کمیشننگ پریڈ کا آسٹریلوی چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ، اے او ڈی ایس سی نے جائزہ لیا، اس تقریب کو کینبرا میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت سفارتی کور کے ارکان، گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ اور آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے اہلکاروں نے دیکھا۔