• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے باوجود چین کی ایرانی و روسی ڈرون پروگرام کی مبینہ مدد جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی پابندیوں کے باوجود چین کی ایران اور روس کے ڈرون پروگرام کی مبینہ مدد جاری، چینی کمپنیوں کی ڈرونز کیلئے انجن اور بیٹریوں کی فراہمی، دہرے استعمال کی اشیا کھلے عام برآمد، امریکی کنٹرولز کو چیلنج کرہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود چین کی بعض چھوٹی اور نسبتاً غیر معروف کمپنیاں ایران اور روس کے ڈرون پروگرام کو درکار اہم سامان فراہم کر رہی ہیں، جن میں انجن، بیٹریاں اور دیگر دوہرے استعمال کی اشیا شامل ہیں جو بظاہر سویلین مگر عملی طور پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جب امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے کر رہے تھے اور ایران جوابی کارروائیاں کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید