کراچی (اسد ابن حسن) پورے ملک کی طرح سندھ میں بھی گاڑی فروخت کرنے والے فرد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی ہے تاکہ چوری کی گاڑی کوئی فروخت نہ کر سکے۔ مگر سندھ حکومت نے یہ فرمان جاری کیا ہے کہ 30جون تک بائیومیٹرک ویری فکیشن کروانے کی ضرورت نہیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکشن آفیسر اعجاز احمد سومرو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معزز وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے 30 جون تک گاڑیاں فروخت کرنے والے افراد کو لازمی بائیومیٹرک ویری فکیشن کروانے سے استثنی دے دیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اس عرصے میں کوئی بھی شخص اب چوری کی ہوئی گاڑی بآسانی فروخت کرسکتا ہے۔