• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی برطانیہ اور پاکستانی کمپنیوں کا کنسورشیم سکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ تعمیر کریگا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )جرمنی برطانیہ اور پاکستانی کمپنیوں کا کنسورشیم سکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ تعمیر کرے گا ،سکھر میں مجوزہ گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن مرحلے کے آغاز کے لیے افتتاحی اجلاس سکھر میں منعقد ہوا۔ یہ منصوبہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے تحت ایک بین الاقوامی و مقامی مشترکہ کنسورشیم کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کی قیادت جرمنی کی کمپنی M/s M2P Consulting GmbH کر رہی ہے، جبکہ برطانیہ کی M/s Leit-Werk Limited بطور فارن ایکسپرٹ شامل ہے۔ مقامی شراکت داروں میں M/s Indus Associated Consultants (لاہور) اور M/s Cosmic Engineering Consultants (اسلام آباد) شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے، ایئر وائس مارشل زیشان سعید نے کی۔
اہم خبریں سے مزید