اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو سول سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ پینشن بقایاجات کی مشروط ادائیگی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے وزارت خزانہ کی واجبات ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کو بطور آڈیٹر جنرل سروس سے مس کنڈکٹ پر نکالا گیا تاہم سابقہ سول سروس مکمل ہو چکی ہے، اس کے بقایاجات ادا کئے، ادائیگی کے وقت درخواست گزار سے بیان حلفی لیا جائے کہ اگر ڈویژن بنچ فیصلہ کالعدم قرار دیا تو رقم واپس کی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلند اختر رانا کی پنشن کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔