اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت اعلی ٰ سطح اجلاس میں پیٹرولیم کی قیمتوں اور ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایک ورکنگ فریم ورک تیار کیا جائے گا جس میں ممکنہ ٹارگٹڈ سبسڈی میکانزم کے بنیادی خدوخال شامل ہوں گے اور اسے مزید رائے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا،وفاقی و صوبائی قیادت کا پیٹرولیم قیمتوں اور ٹارگٹڈ سبسڈی پر غورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے طریقۂ کار سے متعلق وفاقی حکومت اور صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سبسڈی کی فراہمی کے ممکنہ طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں موجودہ ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور نقد رقم کی منتقلی کے نظام شامل ہیں۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے تمام شرکاء کی تعمیری شمولیت کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کمزور طبقات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف (ورچوئل)، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ (ورچوئل)، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، اور وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا جناب مزمل اسلم (ورچوئل)نے شرکت کی۔