راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے فورس کی تشکیل کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ،ایک لاکھ ہونے پر وزیراعلیٰ ان سے حلف لیں گے ، خیبر پختونخوا میں 272 رجسٹریشن کیمپ لگا ئے جارہے ہیں ، کل کیمپس لگیں گے ،انہوں نے کہاکہ خیبر ڈیجیٹل فارمنگ پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے پورے پاکستان سے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اور باقاعدہ ممبرشپ دی جائے گی۔