• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصفہان پر بنکر بسٹر بموں سے حملے، ایران نے جدید امریکی ڈرون مار گرایا

تہران، کراچی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی)امریکا اور اسرائیل کے ایران اور لبنان پر حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا ، امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کےشہر اصفہان پر 2ہزار کلو گرام وزنی بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا گیا ہے ، زیر زمین تنصیبات کو تباہ کرنے والے گولہ بارود کا استعمال بھی کیا گیا،ایرانی فوج نے بتایا ہے کہ انہوں نے اصفہان کے قریب 30ملین ڈالر مالیت کا امریکی ریپر ڈرون مار گرایا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اب تک 146 ڈرون مار گرائے ہیں،اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملوں میں 4اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے،اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف جنگ میں لبنان پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے،تل ابیب پر ایرانی میزائل حملوں میں 9افراد زخمی ہوگئے ہیں، سعودی دارالحکومت ریاض متعدد دھماکوں سے لرز اٹھا، شہر میں کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنیں، میری ٹائم انٹیلیجنس کمپنی وینگارڈ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب میں کویت کے پرچم بردار ٹینکر ’السلمی‘ کو متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ نے نشانہ بنایا گیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز سے تیل کے رساؤ کی بھی اطلاعات نہیں ہیں،امریکی اور اسرائیلی حملوں کی ایک نئی لہر میں ایران میں فوجی اڈوں، ایک مذہبی مقام اور کینسر کی ادویات بنانے والے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں بدھ سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی ٹیکنالوجی اور مالیاتی کمپنیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دے گی۔

اہم خبریں سے مزید