کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری، دودھ فروشوں کے مطالبے پر کمشنر کراچی نے شہر میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا،کمشنر کراچی کی جانب سے 31 مارچ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دودھ کی رٹیل میں قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 240روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے ،کمشنر نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمر کے لئے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لئے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔