• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے تیل کے تین جہاز گزرنے کی اجازت دینے پر چین کا اظہار تشکر

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے آبنائے ہرمز سے اپنے تین بحری جہاز گزرنے کی اجازت دینے پر اظہار تشکر کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق تینوں جہاز متعلقہ فریقین سے ہم آہنگی کے بعد گزرے ، مدد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ جہاز رانی کے ڈیٹا کے مطابق، تیل اور گیس کی نقل و حمل کے لئے انتہائی اہم اس آبنائے سے دو چینی بحری جہاز پیر کے روز خلیج سے نکل کر گزرے۔ ʼمیرین ٹریفکʼ کے ڈیٹا کے مطابق، ʼسی ایس سی ایل انڈین اوشینʼاور سی ایس سی ایل آرکٹک اوشین نے پیر کو آبنائےعبور کی ۔

اہم خبریں سے مزید