• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوریا بحران کے خدشات، ایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور( آصف محمود بٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے ملک میں یوریا کھاد کی ممکنہ قلت کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبائی پولیس کو فوری اور مربوط کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے جبکہ وزیراعظم آفس نے درآمدی مشکلات اور عالمی منڈی کے دباؤ کے باعث رسد و طلب میں بڑھتے ہوئے فرق پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کاشتکاروں کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی تاکید۔ رسد و طلب میں بڑے خلا کا انتباہ،اسمگلنگ کے خدشات، ذخیرہ اندوزی روکنے اور سرحدی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت۔”جنگ” کو حاصل دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے “انتہائی فوری” مراسلے میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے انسپکٹرز جنرل پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس نے ملک میں یوریا کی سپلائی چین کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید