• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا انوکھا کارنامہ، آزادی مارچ کیس میں بریت کے باوجود عمران کیخلاف نیا چالان

اسلام آباد (عاصم جاوید) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وفاقی پولیس کا انوکھا کارنامہ، آزادی مارچ کیس میں بریت کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور فیصل جاوید کے خلاف نیا چالان جمع کروا دیا گیا۔ عدالت نے بریت کے پہلے فیصلے کی بنیاد پر کیس داخل دفتر کر دیا۔ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس کی سماعت کی تو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار مصروف اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں کہ ملزم بری ہو اور دوبارہ چالان آ جائے۔ عدالت اس کیس میں بانی پی ٹی، فیصل جاوید سمیت دیگر ملزمان کو 27 فروری 2024 میں بری کر چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید