• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی ٹرمپ کو منانے کی کوشش، شاہ چارلس امریکا جائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ٹرمپ کو منانے کی کوشش ،شاہ چارلس امریکا جائیں گے، برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا اپریل کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے،اسٹیٹ وزٹ میں کانگریس سے خطاب اور آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات شامل ہیں۔مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ پر تنقید اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے برطانوی بادشاہ چارلس کا دورہ امریکا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ جاری ہے، جس پر کچھ برطانوی سیاستدان دورے کو غیر مناسب اور ’ذلت‘ قرار دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید