اسلام آبا( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ18کے252افسروں کو ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ19میں تر قی دیدی گئی جن میں آفس مینجمنٹ گروپ کے131،پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے79اور پولیس سروس کے42افسران شامل ہیں۔ او ایم جی کے 39افسروں کو گریڈ17سے18میں ترقی دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ا ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 18کے 60افسروں کو گریڈ19میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔ ان میں سے 38افسران ایکٹنگ چارج پر گریڈ انیس میں فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ 22افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دی گئی۔