• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے، بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے، تاہم ہفتہ اور اتوار کے روز اسکول بند رہیں گے۔ ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتی ہے، مگر بلدیاتی انتخابات سے گریز کرتی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی محکمہ بجٹ سے باہر رقم کے حصول کیلئے درخواست نہ بھیجے، اس وقت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو جنگی صورتحال کے باعث مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اور صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے گئے۔سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر داخلہ، قانون و پارلیامانی امور ضیا الحسن لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچے کے علاقوں کے جامع سروے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے لئے رقم بھی مختص کی گئی ہے، جس سے سکیورٹی مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کچے میں آپریشنز بھی کئے گئے ہیں، جبکہ سندھ کابینہ نے محکمہ جنگلات کو جامع پالیسیاں بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں جدید کثیر المقاصد اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید