اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزارت اطلاعات و نشریات نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں طویل عرصہ سے خالی پریس اتاشی اور پریس قونصلر کی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے سمری دو بارہ وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھجوادی ،نئی سمری میں فاطمہ شیخ ،شبید اللہ کو ماسکو، زوبیا مقصود واشنگٹن، سہیل آفتاب کو برلن میں پریس قونصلر تعینات کرنے جبکہ سدرہ کوانقرہ ،عمر لیاقت ریاض، عدیلہ باکو ،ظل ہما نئی دہلی میں پر یس اتاشی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی،سلیکشن کو نو ماہ گزرنے کے با وجود ابھی تک ان پریس افسروں کی تعیناتی التوا ء کا شکار ہے۔ وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سمری رواں ہفتے موصول ہوگئی ۔