اسلام آباد(طاہر خلیل)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی،سپیکر نے نیب کی 6.213 کھرب روپے کی تاریخی ریکوری پر خراجِ تحسین پیش کیا اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد نیب کی عوام اور کاروبار دوست تنظیم میں تبدیلی قابلِ ستائش ہے،گزشتہ تین برسوں میں نیب کی مجموعی ریکوری 11.524 کھرب روپے (تقریباً 41 ارب امریکی ڈالر) قابلِ ستائش ہے، انہوں نے نیب کی 72 فیصد پراسیکیوشن کامیابی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ نیب کی جانب سے تقریباً 29.8 لاکھ ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کروانا ایک تاریخی امر ہے۔