• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جغرافیائی خطرات کے باوجود قلیل مدتی معاشی منظرنامے پر وزارت خزانہ پرامید

اسلام آباد( مہتاب حیدر) وزارت خزانہ پاکستان نے امریکا۔اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد پیدا ہونے والے جغرافیائی خطرات کے باوجود پاکستان کے قلیل مدتی معاشی منظرنامے کو “محتاط طور پر پرامید” قرار دیا ہے۔وزارتِ خزانہ نے منگل کو جاری کردہ اپنی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا کہ “پاکستان کی معیشت کے قلیل مدتی امکانات ابھرتے ہوئے جغرافیائی خطرات کے باوجود محتاط طور پر مثبت ہیں۔” مارچ 2026 میں مہنگائی 7.5 سے 8.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بیرونی شعبے میں ترسیلاتِ زر میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر عید کے موقع پر، تاہم ان کا انحصار میزبان ممالک کی معاشی صورتحال پر ہوگا۔ آئی ٹی برآمدات میں حوصلہ افزا رجحان بھی زرِمبادلہ کی آمدنی کو سہارا دے رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابلِ انتظام رہنے کا امکان ہے، تاہم تیل کی بڑھتی قیمتیں درآمدی بل کے لیے خطرہ ہیں۔ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود حالیہ اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ معیشت بیرونی جھٹکوں کو برداشت کرنے اور آئندہ مہینوں میں استحکام برقرار رکھنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید