• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر ہتک عزت کیس جیت گئے، میشا شفیع کو 50 لاکھ جرمانہ

لاہور (اے پی پی) معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر ہتک عزت کیس جیت گئے، عدالت نے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کو 50لاکھ جرمانہ کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے 8 سال بعد گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر میشا شفیع کیخلاف دائر 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ سنا دیا۔ 8سال میں 9جج تبدیل ہوئے جبکہ 283پیشیوں میں 20گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ قبل ازیں پیر کو فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے منگل کے روز کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کیخلاف دعوی ڈگری کر دیا اور انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ہتکِ عزت کے دعوے پر 8سال بعد فیصلہ سنایا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس مقدمے کی سماعت کے دوران 8 سال میں مجموعی طور پر 9 ججز تبدیل ہوئے جبکہ 283پیشیوں میں 20گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید