کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ایران جنگ میں غیر متوقع ثالث ، ٹرمپ اور عالمی رہنما متاثر، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ میں پسندیدگی، ایران سے دیرینہ روابط ثالثی میں مددگار، وزیر اعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے سفارتی رابطے بڑھائے۔ ملکی اقتصادی دباؤ کے باوجود ثالثی کوششیں جاری، پیغامات کی ترسیل اور اجلاسوں کی میزبانی کی،برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ میں غیر متوقع ثالث کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کر لی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی سمیت دیگر اہم شخصیات نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنے 900 کلومیٹر کے سرحدی تعلقات، تاریخی اور مذہبی روابط، اور خلیج میں امریکی فضائی اڈوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ میں ثالثی کی کوشش کی ہے، جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دیا ہے۔