• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ امریکہ سمیت پوری دنیا کیلئے خطرناک ہیں، ملیحہ لودھی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ سمیت پوری دنیا کیلئے خطرناک ہیں ۔انڈیا کے برعکس پاکستان نے بہت اچھی سفارتکاری کی ہے۔ تہران سے تجزیہ کار ڈاکٹر راشد نقوی نے کہا کہ ایران نےجس طرح مقابلہ کیا اس سے دنیا میں امریکہ کا رعب ختم ہوچکا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے جو دعویٰ کئے تھے وہ بھی پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ ایرن پر حملے کے بعد دنیا بھر میں تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ خطے کا جو آرڈر تھا وہ تبدیل ہوچکا ہے بلکہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔ اگر اسی طرح سے جنگ چلتی رہی تو امریکہ کے لئے بہت بڑی ٹیکٹیکل اور تزویراتی ناکامی ہوگی اور اس وقت امریکہ کے ساتھ سوائے اسرائیل کے اس کا کوئی اتحادی کھڑا نہیں ہے ۔ٹرمپ امریکہ سمیت پوری دنیا کیلئے خطرناک ہیں۔اگر امریکہ و ایران کا کوئی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو اس کا مستقبل کیا ہوگا کیا امریکہ اسرائیل کو روکے گا۔
اہم خبریں سے مزید