• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، اوگرانےنوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78 روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ،قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 923 روپے 71 پیسے مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی،اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید