اسلام آبا( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،پولیس سروس گریڈ20 کے او ایس ڈی افضل محمود بٹ ڈیپوٹیشن پر نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی میں تعینات، وزیراعظم آفس میں تعینات وزیراعظم کے سیکیورٹی افسر، پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر ایس پی اسد علی کا تبادلہ ،پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے 5 افسر تبدیل ، پنجاب سے تبدیل کئے جانے والے افسروں میں رضوان قادر،شاہزیب حسنین ،محمد اصغر، وقاص راشد اورزوہیب مشتاق شامل۔۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔