• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی، کفایت شعاری اور بچت کے مختلف اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو 129 ارب روپیہ کا ریلیف دیا۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت منگل کے روز ا پنی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین، بچت اور کفایت شعاری کیلئے جاری اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے منعقدہ اجلاس کے دوران دی ۔ اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کو موجودہ صورتحال کے تناظر میں ریلیف پہنچانے کے حوالےسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے اور آئندہ بھی غریب طبقے کی ریلیف کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

اہم خبریں سے مزید