• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی منافع بخش سیکٹرز میں بھاری خریداری، 1900 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروںکی منافع بخش سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 47 اور 48 ہزار پوائنٹس کی حدیں بحال، 58.66 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 208 ارب 83 کروڑ 14 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم 17.79 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں مالیاتی اداروں کی جانب سے زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، منگل کو مارکیٹ 901 پوائنٹس کے اضافےپر کھلی جس کے بعد بینکنگ،سیمنٹ،آٹو موبائل،آئل اینڈ گیس اور انرجی سیکٹرز میں بھاری خریداری سے ایک موقع پر انڈیکس 3383 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1900.34 پوائنٹس کے اضافے سے 146842.97پوائنٹس سے بڑھ کر 148743.32 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید