کراچی( ثاقب صغیر )سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک بے نقاب، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا انکشاف۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر محمد جمیل اور گڑیا بی بی کو فیصل آباد کے رہائشی ہیں سعودی عرب سے کراچی پہنچے۔دوران کلیئرنس مسافروں کو مشکوک بنیادوں پر روکا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں عمرہ ویزہ پر بیرون ملک گئے تھے۔مسافروں نے جہلم کے ایجنٹ کشمیر علی کے ذریعے سفر کرنے کا اعتراف کیا۔مزید تفتیش میں منظم بھکاری نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔نیٹ ورک سعودی عرب میں بھیک مانگ کر رقوم اکٹھی کرتا تھا۔رقوم حوالہ ہنڈی کے ذریعے کینیڈا میں موجود ایجنٹ کو منتقل کی جاتی تھیں۔ملزمان نے سہولت کار افتخار عرف “وکیل” کا نام ظاہر کیا۔ملزم مختلف ممالک میں افراد کو بھیک مانگنے کیلئے بھجواتا تھا۔ایک بینک اکاؤنٹ PK53 MEZN 0002350103761941 بھی سامنے آیا ہے جس کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی رہیں۔ملزمان سے موبائل فونز سے رسیدیں اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے۔دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیاہے اور مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔