• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ جنگ، دبئی و ابو ظہبی اسٹاک مارکیٹس زمیں بوس، 120ارب ڈالر ڈوب گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ سے دبئی اور ابوظہبی اسٹاک مارکیٹس زمیں بوس ہوگئیں، سرمایہ کاروں کے 120ارب ڈالرز ڈوب گئے، دوسری جانب تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین اور کاروباری اداروں کو 111 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ عرب میڈيا کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل جنگ سے دنیا کی معیشتوں کو بڑے مالیاتی نقصانات ہونے لگے۔ادھر خا م تیل کی سپلائی پر تشویش برقرار ہے۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 103 ڈالر میں ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید