• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانیکی دھمکی، دفاتر چھوڑنے کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی امریکی ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانیکی دھمکی، ملازمین کو دفاتر چھوڑنے کی ہدایت، پاسدارانِ انقلاب نے 18 عالمی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی، مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل اور ٹیسلا سمیت بڑی کمپنیوں کے دفاتر خطرے میں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اپریل سے امریکی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کر سکتا ہے، جسے ایرانی سرزمین پر ہونے والے حملوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 18 بڑی کمپنیوں، جن میں مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل، انٹیل، آئی بی ایم، ٹیسلا اور بوئنگ شامل ہیں، کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے خطے میں موجود دفاتر اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید