• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی جذبات کا خیال نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے بانی سے ملاقات پر پابندی لگائی وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوامی جذبات کا خیال نہیں، آج بھی ملاقات کا دن ہے، ملاقاتیں بحال کروائی جائیں، واٹس ایپ ہیک ہو گیا، لوگوں سے پیسے مانگے جانے لگے ،عدالتیں انصاف کریں، انصاف کے دروازے بند نہ کریں،ملک آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں،بانی کی اہلیہ کی آنکھ کا مسئلہ ہے، سزا معطلی کی درخواست پر سماعت نہ کرنا ناانصافی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا، لوگوں سے پیسے مانگے جانے لگے۔
اہم خبریں سے مزید