• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کی مولانا فضل رحمان سے ملاقات، ملک اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران ملک اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پارلیمنٹ کے مؤثر کردار کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیرِ غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز خطے کی کشیدہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مابین روابط کو مزید مؤثر بنانے اور قومی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی کے قیام اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کو اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید