کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے کے بڑی تعداد میں اہلکاروں کے بین الصوبائی تبادلے اور تقرریاں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری سے ادارے کے 57 افسران اور اہلکاروں جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے فوری طور پر بین الصوبائی تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق 12 انسپکٹرز، 16سب انسپکٹرز، سات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور دیگر ہیڈ کانسٹبلز اور کانسٹبلز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔