• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے قتل میں مفرور بھارتی نیول آفیسر چار سال بعد گرفتار

اسلام آباد ( صا لح ظافر) بھارتی شہر فاضلکا کی پولیس نے بھارتی فوج کے کیپٹن سندیپ تومر کو گرفتار کر لیا ہے، جو اپنی بیوی کے قتل کے مقدمے میں تقریباً چار سال سے مفرور تھا۔ وہ ایل پی جی سلنڈر ریفل کروانے اور مالی لین دین کے لیے اپنا اصلی بینک اکاؤنٹ نمبر اور پین کارڈ استعمال کر رہا تھا، جس کے باعث اس کا سراغ مل گیا۔فاضلکا کے ایس ایس پی گرمیٹ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ سندیپ تومر کے خلاف 2013 میں بھارتی تعزیراتِ ہند (IPC) کی دفعہ 304B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اس پر بیوی پر تشدد، جہیز کا مطالبہ کرنے اور اس کی موت کا ذمہ دار ہونے کا الزام تھا۔

اہم خبریں سے مزید