• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ جیسے پلیئرز کو مہارت کے مطابق آئی پی ایل میں پیسے نہیں ملتے، زیمپا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ الیون میں شامل کراچی کنگز کے آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں ان جیسے کھلاڑیوں کو اتنی رقم نہیں ملتی جتنی دیگر مہارت رکھنے والوں کو دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لیگ میں کھیلنے کیلئےبہت وقت دینا پڑتا ہے، لیکن اس کے مقابلے میں معاوضہ مناسب نہیں، اس لیے وہاں کھیلنا فائدہ مند نہیں تھا۔ وہ کرکٹ سے وقفہ لینا چاہتے تھے، مگر اچانک پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔ اور اب ٹورنامنٹ سے لطف اٹھا رہے ہیں۔سب کچھ بہت جلدی ہوا، تجربہ اچھا جا رہا ہے۔ زیمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا ایک کھلاڑی جسے میں دیکھنا بہت پسند کرتا ہوں وہ شاہین آفریدی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید