کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) بوسنیا نے اٹلی کو شکست دے کر فٹبال کی دنیا میں ہلچل مچادی۔ چار بار کی سابق ورلڈ چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ تک رسائی میں ناکام ہو گئی۔ فیصلہ کن پلے آف مقابلے میں بوسنیا ہرزگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی کو شکست دے دی۔ دوسری جانب عراق نے 40 سال کے طویل انتظار کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنالی ہے۔ عراق کی اس کامیابی پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے۔ دیگر میچوں میں سویڈن نے پولینڈ کو 2-3 ، ترکیہ نے کوسوو کو 0-1 جبکہ چیک جمہوریہ نے ڈنمارک کو ہرا کر میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔