کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹرثمین رانا کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں تنازعات ہو جاتے ہیں، گروپ کی شکل میں ہیں اس حوالے سے کارروائی ہو بھی رہی ہیں۔ یہ سب چلتا رہتا ہے۔بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے جو فیصلہ ہو اہم اس کی عزت کرتے ہیں ہم نے کھیل کو ہمیشہ عزت دی ہے، منگل کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے کسی کی اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا، زبردستی بندے نہیں چھڑائے تھے، ہم نے کپتان کو جرمانہ کر کے مثال قائم کی اورایک پیغام سب کو دینے کی کوشش کی ہے۔ لاہور قلندرز کی فیملی متحد ہے ، چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے، امید ہے کارکردگی کا تسلسل رہے گا ۔