کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں آرام کرنے والے کرکٹر ز بدھ کو گالف کورس پہنچ گئے۔منگل کی شام ہونےوالی طوفانی بارش کے باعث ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشنز بھی ممکن نہیں تھا۔منتظمین نے کرکٹرز کی تفریح کے لئے گالف کا انتظام کیا ہوا تھا۔ کراچی کنگز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے گالف کھیلی۔ان میں بابراعظم، اعظم خان، ڈیون کانوے نمایاں تھے۔