• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کا سوشل میڈیا پالیسی کی سختی سے پابندی کرانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسیم شاہ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ریکارڈ دو کروڑ روپے جرمانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ دی ہے اور سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے، کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی نےکرکٹرز کے منیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ مستقبل میں متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید