کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئن شپ بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔ نیپال کی ٹیم منگل کی رات تک اسلام آبا نہیں پہنچ سکی تھی، فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپالی ٹیم بس سےبراستہ بھارت لاہور پہنچے گی، بدھ کو افتتاحی تقریب ہوگی۔