کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ طرز پریورپی ممالک کی ٹیموں کیلئے یورو نیشنز ٹورنامنٹ کی تجویز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نظر انداز کردیا اور تجویز قابل عمل نہ ہوسکی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ کے چیئرمین برائن میک نیس نے 2027ء سے اس ٹورنامنٹ کے آغاز کی تجویز دی تھی۔ ای سی بی چیف رچرڈ گولڈ نے کہا کہ یہ ایک بہترین آئیڈیا ہے، ہمارا شیڈول بہت مصروف ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے۔ البتہ ٹورنامنٹ کے آئیڈیا پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔