بیونس آئرس (جنگ نیوز) ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی زیمبیا کے خلاف میچ کے دوران رو پڑے ۔ انہوں نے میچ میں اپنا116انٹرنیشنل اور مجموعی طور پر کیریئر کا 902واں گول اسکور کیا۔ ہوم گراؤنڈ پر میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5سے شکست دی ۔ وہ میچ کے دوران اپنے جذبات پر قابو کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود بھی رو پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہوم گراؤنڈ پر لیونل میسی کے فٹبال کیریئر کا آخری میچ ہے۔