کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ ایشین بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب بدھ کو اسلام آباد میں ہوئی، مقابلے جمعرات سے شروع ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے حوالے سے بیڈ منٹن فیڈریشن میڈیا کو اعتماد میں لینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ نہ تو میڈیا کو مقابلوں کے شیڈول کے بارے میں آگہی دی گئی اور نہ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست فراہم کی گئی ۔