کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے بال ٹمپرنگ کے الزامات اور دو میچوں کی پابندی کے خلاف پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اپیل کردی ہے۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ دونوں میچز نہیں کھیل سکتے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ فخر نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی ۔ واضح رہے کہ 29 مارچ کے میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران لاہور قلندرز کے کھلاڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا تھا۔ آن فیلڈ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینالٹی کا جرمانہ عائد کی تھی اور آخری اوور سے قبل گیند تبدیل کر دی تھی۔