اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی دارلحکومت کی اہم سیا سی خبر ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملاقات کیلئےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے۔دونوں شخصیات کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن میں تعاون پر بھی بات چیت کی ،ملاقات میں یہ طے پایا کہ اس حوالے سے فریقین میں مزید مشاورت جاری رکھیں گے جبکہ کشمیر گلگت بلتستان کے علاوہ مستقبل میں قانون سازی پر بھی مشاورت کرنے پر اتفاق کیاگیا۔قائد جمیت کا پارلیمنٹ میں عجلت میں قانون سازی پر تحفظات کا اظہار، پیپز پارٹی نے بھی اس کی تائید کی ۔ ذرائع کے مطا بق مولانا فضل الر حمن کا موقف تھا کہ قانون سازی سمیت کئی امور میں عجلت سے پارلیمان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی حکومت کی اچانک قانون سازی پر تحفظات رہے ہیں۔ ۔ مولانا فضل الرحمان کی بعض باتوں پر اتفاق کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کیساتھ کئی دہائیوں کا احترام کا رشتہ ہے،سیاسی اختلاف کے باوجود یہ رابطے مزید بڑھے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات پونے دو گھنٹے جاری رہی ،اس موقع پربلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا اسعد محمود موجود تھے۔