اسلام آباد (آئی این پی)آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نیگندم کے بعد شوگرسیکٹر سے بھی نکلنے کی تیاری کر لی ، وزارت صنعت و پیداوار نے ڈی ریگولائزیشن پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا ۔ شوگر ملز کے لائسنس ، امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ ڈی ریگولیٹ ہوگا ۔شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر پنجاب ، کے پی ، بلوچستان نے آمادگی ظاہر کر دی۔ سندھ کی سفارشات موصول ہونا باقی ہیں ۔ وزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹیلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز شامل ہے ۔