• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل پیدا کرنے والے دنیا کے 15 بڑے ممالک کون؟

کراچی (نیوز ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے دنیا کے 15 بڑے ممالک میں امریکا اپنی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سرفہرست ہے، جبکہ اس فہرست میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک بھی اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔امریکاتقریباً 20.9ملین بیرل یومیہ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سعودی عرب تقریباً11.1ملین بیرل یومیہ کیساتھ دوسرے ، روس تقریباً 10.8ملین بیرل یومیہ کیساتھ تیسرے، کینیڈا تقریباً 5.6 ملین بیرل یومیہ کیساتھ چوتھے،چین تقریباً 4.9 ملین بیرل یومیہ کیساتھ پانچویں،عراق تقریباً 4.4 ملین بیرل یومیہ پیداوار کیساتھ چھٹے ،برازیل 4.2ملین ڈالر کیساتھ ساتویں، متحدہ عرب امارات 4.1ملین بیرل یومیہ کیساتھ آٹھویں، ایران 4.1ملین بیرل کیساتھ نویں ، کویت 2.9ملین بیرل یومیہ کیساتھ دسویں، میکسیکو 2.1ملین بیرل یومیہ کیساتھ 11ویں ، ناروے 2ملین بیرل یومیہ سے زائد کیساتھ 12ویں ، قازقستان تقریباً 1.9 ملین بیرل یومیہ پیداوار کیساتھ 13ویں،قطر تقریباً 1.8 ملین بیرل یومیہ کیساتھ 14ویں اور نائیجیریا تقریباً 1.5 ملین بیرل یومیہ پیداوار کیساتھ 15ویں نمبر پر ہے۔

اہم خبریں سے مزید