اسلام آباد (ساجد چوہدری )توانائی بحران، پٹرول پر سبسڈی کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے سبسڈی اپلیکشن تیار کرلی، صارفین کی ڈیٹا انٹری کا عمل جاری،سبسڈی کیلئے بائیک یا رکشہ صارف کے نام پر ہونا ضروری قرار، ایپ کی یوزر اور ریٹیلر لیول پر علیحدہ ٹیسٹنگ کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق سبسڈی ایپ میں سیکیورٹی اور ڈیٹا ویریفکیشن ٹیسٹنگ کی گئی، ریٹیلرز ایپ میں ٹرانزیکشن اور کوٹہ ویریفکیشن سسٹم کی جانچ جبکہ صارفین کیلئے ایپ میں رجسٹریشن اور اہلیت چیک کرنے کا نظام ٹیسٹ کیا گیا ، لوڈ ٹیسٹنگ میں ہزاروں صارفین کی بیک وقت رسائی کا جائزہ لیا گیا تاہم پٹرول سبسڈی اپلیکشن میں صارفین کی ڈیٹا انٹری کا عمل جاری ہے۔